پیر 12 جنوری 2026 - 00:40
امریکا کی اندرونی سلامتی کی وزارت کے بیان پر ایران کے وزیر خارجہ کا ردعمل

حوزہ/ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس اکاؤنٹ پر امریکا کی اندرونی سلامتی کی وزارت کے بیان کا سخت جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ابھی چند روز قبل امریکا میں ایک بے گناہ نوجوان خاتون، تین بچوں کی ماں امریکی شہری کو ایک پولیس اہلکار نے نزدیک سے گولی مار کر قتل کردیا۔

سید عباس عرا‍قچی نے کہا کہ امریکی حکومت نے اس خاتون کو دہشت گرد قرار دیا اور امریکی صدر ٹرمپ نے اس کے قتل کو پولیس کی جانب سے اپنا دفاع قرار دیا اور امریکا کی اندرونی سلامتی کی وزارت نے سبھی امریکی شہریوں کو دھمکی دی کہ اگر کسی فیڈرل افسر پر ہاتھ اٹھایا تو پوری شدت سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے : " لیکن یہاں ایران میں، پولیس کے افسران ان اصلی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے جارے ہیں جنہیں سابق امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے موساد کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔

سید عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس کلپ میں جو ہورہا ہے کیا وہ آزادی کا مظاہرہ ہے؟ یا ٹھیک وہی سیناریو ہے جس کو امریکی حکومت اپنی سرحدوں کے اندر ہرگز برداشت نہیں کرے گی؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha